مانگا منڈی، 22ڈاکو گھر سے 10لاکھ مالیت کے زیورات، 7لاکھ لوٹ کر فرار

  مانگا منڈی، 22ڈاکو گھر سے 10لاکھ مالیت کے زیورات، 7لاکھ لوٹ کر فرار

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)عید کے قریب آتے ہی ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ۔ 22 ڈاکو شہری اصغر میو کے گھر داخل ہوکر "20لاکھ روپے مالیت کی ڈکیتی کرکے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مانگا گاؤں میں اصغر میو کے گھر دیوار پھلانگ کر 22 ڈاکو داخل ہوئے اور اہل خانہ پر تشدد شروع کر دیا جس وہ بے ہوش ہو گئے اور گھر سے 7 لاکھ روپے نقدی اور 10 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون کے علاوہ قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے۔مانگا منڈی کے شہریوں اور معززین علاقہ نے پولیس کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

مزید :

علاقائی -