فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی، 3گاڑیاں اور سامان جل گیا

فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی، 3گاڑیاں اور سامان جل گیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سبزہ زار میں سلنڈر پھٹنے سے فرنیچر دکانوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر۔پارکنگ میں کھڑی 3گاڑیاں اور دیگر سامان جل کر رکھ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقے ختم نبوت چوک میں واقع فرنیچر کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی شعلے آسمان کو چھونے لگے اس دوران آگ نے قریب پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں اور پنکچر کی دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی

مزید :

علاقائی -