نواب ٹاؤن، نامعلوم افراد نے 10سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا، لاش زیر تعمیر پلازہ سے ملی

نواب ٹاؤن، نامعلوم افراد نے 10سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا، لاش زیر تعمیر ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)نواب ٹاؤن کے علاقہ میں 10 سالہ بچے کو نامعلوم ملزمان نے گلا دبا کر قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق مصطفی اپنے کزن ابوبکر کے ساتھ گھر سے سامان لینے باہر نکلا تھا۔دکان بند ہونے کی وجہ سے ابوبکر واپس آگیا جبکہ مصطفی کسی اور دکان سے سامان لینے اکیلا چلا گیا، 3 گھنٹے تک واپس گھر نہ آنے پر لواحقین نے تلاش شروع کی تو لاش گھر کی پچھلی جانب واقع زیر تعمیر پلازے سے ملی۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بداخلاقی کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے واقع کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لا ہو ر ذوالفقا ر حمید سے رپورٹ طلب کر لی۔

مزید :

علاقائی -