اچھرہ کے علاقہ سے پتنگ فروش پکڑا گیا،مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ پولیس نے کارروائی کے دوران پتنگیں و ڈور فروخت کرنے والے ایک ملزم کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم لاہور سمیت دیگر شہروں میں پتنگیں اور ڈور سپلائی کر تاتھا۔ ملزم کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی پتنگیں اور ڈوربرآمدکر کے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں