ڈولفن فورس کی کارکردگی رپورٹ

ڈولفن فورس کی کارکردگی رپورٹ

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام222کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔دوران پٹرولنگ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے19 ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے05 موٹرسائیکلیں،02 موبائل فونز اور50 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15پسٹلز،07 رائفلز،03 میگزین اور308 گولیاں برآمد کی گئیں۔

 ولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ33 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔حقہ شیشہ کے خلاف کارروائی کے دوران حقہ، فلیور ودیگر سامان برآمد کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے76افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ34557 موٹر سائیکلوں،268 گاڑیوں اور15619 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ99موٹر سائیکلوں، 05 گاڑیوں اور176اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ جعلی نمبرپلیٹس والی05گاڑیوں اور 04موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کئے گئے۔پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر36جبکہ ون ویلنگ میں 67 افراد کو گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -