صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و ز ر سے محروم

صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و ز ر سے ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے ارسلان کے گھر سے 4لاکھ50ہزار، دیگر سامان۔ گرین ٹاون میں ڈاکوؤں نے ظہیر کے گھر گھس کر2لاکھ15ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.راوی روڈ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے تیمور کے گھر سے 1لاکھ65ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے طیب گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے منصور سے48ہزار نقدی اور دیگر سامان۔شالیمار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اکرام سے20ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔گلشن راوی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عبداللہ سے12ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ہربنس پورہ اور مصری شاہ سے گاڑیاں،گوالمنڈی،سندر اور فیصل ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -