گلشن راوی، مقتول طالب علم حنین کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

گلشن راوی، مقتول طالب علم حنین کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)گلشن راوی میں مقتول طالب علم حنین کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلشن راوی کے علاقے میں فجر کی نماز کے مقتول حنین کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی۔ اہلخانہ کے مطابق ملزم کامران نے گھر پر سیدھے فائر کیے مقتول حنین کا ٹیچر کافی عرصہ سے دھمکیاں دے رہا ہے۔ٹیچر کامران کے خلاف سمن آباد تھانے میں درخواست دے دی ہے۔ واضع رہے مقتول حنین 11 ستمبر کو قتل کیا گیا تھا۔مقتول حنین کی موت کا مقدمہ ٹیچر پر درج کیا گیا تھا۔

آج کل ملزم عدالت سے ضمانت پر رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -