مغل پورہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 40سالہ شخص جاں بحق

  مغل پورہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 40سالہ شخص جاں بحق

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)مغل پورہ میں مخالفین نے فائرنگ کرکے 40 سالہ شخص کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے ہوپ روڈ انجن شیڈ کے علاقے میں 2موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے گیس کی دکان میں بیٹھے 40سالہ نواب کو شدید زخمی کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ نواب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق مقتول نواب پر پہلے بھی حملہ ہوچکا تھا وقوعہ دیرینہ دشمنی کی شاخسانہ ہے۔ ورثا کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

مزید :

علاقائی -