موبائل فون کا استعمال،تمام ٹریفک سیکٹرانچارج،وارڈن کو وارننگ

موبائل فون کا استعمال،تمام ٹریفک سیکٹرانچارج،وارڈن کو وارننگ

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایس پی سٹی ٹریفک حماد رضا قریشی نے موبائل فون کے استعمال پر سیکٹرانچارجز اور وارڈنز کو آخری وارننگ دے دی۔ ایس پی سٹی ٹریفک حماد رضا نے وارڈنز کے موبائل فون استعمال کرنے پرڈی ایس پیز اورسیکٹر انچارجز کو مراسلہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پرروانگی سے قبل سیکٹر انچارجز ٹریفک وارڈنز کے موبائل جمع کرنے کا پابند ہوگا جبکہ ریڈر سرکل افسران موبائل جمع کرنے کی روزانہ رپورٹ بھجوائیں گے، کسی سیکٹرمیں وارڈن موبائل کا استعمال کرتا پایا گیا تو سیکٹر انچارج کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید :

علاقائی -