ڈکیتی، راہزنی، موبائل فون سنیچر گینگ کے 2 ارکان گرفتار

  ڈکیتی، راہزنی، موبائل فون سنیچر گینگ کے 2 ارکان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے تھانہ صدر پولیس مریدکے نے چھاپہ مار کر موٹرسائیکل چھیننے، ڈکیتی، راہزنی، و موبائل فون سنیچر گینگ کے 2 ملزموں کو گرفتار کرکے ان سے شہر کے مختلف علاقوں سے وارداتوں کے دوران چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کی موٹرسائیکل، نقدی، موبائل فون، اسلحہ، اور دیگر مال مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے
ملزمان نے دوران تفتیش مختلف تھانوں کی حدود میں 50سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے انسپکٹر نوید انجم کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے شہر میں موٹر سائیکل، موبائل فون چھیننے و چوری، ڈکیتی، چوری اور دیگر جرائم کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام پولیس افسران کو ان وارداتوں میں ملوث ملزموں کو گرفتارکرنے کاحکم دیا۔ جس کے تحت پولیس کی سپیشل ٹیمیں دن رات جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔ڈی ایس پی صدر سرکل قیصر مشتاق کی نگرانی میں نے ایس ایچ او صدر مریدکے انسپکٹر نوید انجم اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے علاقہ صدر مریدکے میں ڈاکو?ں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک ڈکیتی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ملزمان کو مزاحمت کے بعد گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان میں سرغنہ سابقہ ریکارڈ یافتہ فیض عرف فیضی اور اصغر شامل ہیں ملزمان نے دوران تفتیش اپنے طریقہ واردات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اسلحہ کے زور پر شہریوں کو یرغمال بنا لیتے اور لوٹ مار کرکے فرار ہوجاتے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی ڈکیتی کے مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے تھانہ صدر مریدکے،سٹی مریدکے،نارنگ،فیروز والہ سمیت دیگر علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان سے مزید انکشافات متوقع ہیں،ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے ڈاکوؤں کی گرفتاری پر ایس ایچ او صدر مریدکے انسپکٹر نوید انجم اور دیگر اہلکاروں کو تعریفی لیٹر دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -