پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کی گئی۔نوجوان رضا کار گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کریں گے۔پولیس لائنز سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور انٹر سٹی ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران واہلکار وں کوافطاری بجھوائی جا رہی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر 1200 سے زائد اہلکاروں کو افطاری بجھوائی جا رہی ہے۔پولیس لائنز میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کروایا گیا۔پولیس لائنز میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کروایا گیا۔سپرے بیرکس، دفاتر، میٹنگ ہال، لائبریری اور ہوسٹل میں کروایا گیا۔تمام سٹاف میں سیفٹی ماسک اور ہینڈ گلوز تقسیم کئے گئے اور ہاتھ دھونے کیلئے واش بیسن کا انتظام کیا گیا ہے۔فیلڈ ڈیوٹی خاص طور پر ناکہ جات پر تعینات اہلکاروں میں، حفاظتی کٹس، ہینڈگلوز، ماسک اور سینی ٹائزرز تقیسم کئے گئے۔ جمعتہ المبارک اور یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر 500 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔قرنطینہ سنٹرز سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 134 سے زائد پلاٹون روانہ کئے گئے۔

جزوی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے شہر کی مختلف شاہراہوں اور داخلی و خارجی ناکہ جات پر روزانہ کی بنیاد پر 370 سے زائد اہلکاران نے ڈیوٹی سرانجام دی۔

مزید :

علاقائی -