پنجاب کے عوام کیلئے گندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے: عبد العلیم خان

  پنجاب کے عوام کیلئے گندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے: عبد العلیم خان

  

لاہور(این این آئی) وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کے لییگندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے۔سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 3.64 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کر لی ہے، حکومت نے گزشتہ3 برسوں میں اب تک سب سے زیادہ گندم خریدی۔وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ گندم خریدکا 45 لاکھ میٹرک ٹن کا سب سے بڑا ہدف مقرر کیاگیا،پنجاب کی تاریخ میں اتنی بڑی مقدار میں گندم پہلے نہیں خریدی گئی۔انہوں نے بتایا کہ36 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خرید بڑے ٹارگٹ کا حصول ہے،گندم کی خرید میں کامیابی کے فلور ملز پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، جیسے ہی ہدف مکمل ہوگا، فلور ملز کا کوٹہ بڑھا دیں گے۔عبد العلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کیعوام کے لییگندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی سے گندم خریداری کا ہدف آسان ہوا۔گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملے گا۔

عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ آخر -