نیب پاکستان تحریک انصاف کا ذیلی ادارہ بن چکا،احسن اقبال

    نیب پاکستان تحریک انصاف کا ذیلی ادارہ بن چکا،احسن اقبال

  

نارووال(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نیب کا ادارہ پاکستان کے ٹیکس ہیڈ کے پیسے سے چلتا ہے،اس وقت پی ٹی آئی کا ایک ذیلی ادارہ بن چکا ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ حکومت کے مشیر شہزاد اکبر کس کی اتھارٹی سے نیب کی کارروائی کو ٹی وی کے اوپر بیان کرتے ہیں،احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار اقبال منزل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی خواجہ محمد وسیم بٹ، سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی پیر سید اظہرالحسن المروف شہزادہ پیر اور راہنما مسلم ن حاجی محمد فضل بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ کیا نیب جھوٹی خبریں دینے کیلئے ہی رہ گیا ہے،ہم نے بار بار کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے خلاف جتنے مقدمے ہیں ان کی کارروائی ٹی وی پر لائی جائے،ٹی وی کے سامنے ہم سے سوال پوچھے جائیں اور ٹی وی کے سامنے پاکستانی قوم کو ہمارے جواب سنائے جائیں،احسن اقبال نے کہا کہ ایک طرف مسلم لیگ ن کہتی ہے کہ ہمارے سے شفاف تحقیقات کرو ہم سے پوچھے جانے والا ہر سوال اورہر جواب قوم کے سامنے پیش کرو،یہ ادھر جو مسڑ کلین ہے جو کہتا ہے فارن فنڈنگ کی کارروائی چھپا کر رکھو ایسے پبلک نہ کی جائے اور نہ ہی میڈیا کے سامنے پیش کی جائے،انہوں نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ فوری طور پر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دے ورنہ الیکشن کمیشن کی ساکھ بھی متاثر ہو جائے گی-

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -