جمعۃ الوداع،عید الفطرکے اجتماعات محدود نہیں کرینگے‘ڈاکٹرراغب نعیمی

جمعۃ الوداع،عید الفطرکے اجتماعات محدود نہیں کرینگے‘ڈاکٹرراغب نعیمی

  

لاہور(این این آئی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ جمعۃ الوداع،عید الفظرکے اجتماعات محدود نہیں کرینگے۔لوگ مساجد میں جشن نزول قرآن کی تقاریب روایتی مذہبی جوش وخروش سے منائیں۔عبادات کی ادائیگی کیلئے آسانیں پیدا کی جائیں،اشاعت دین کیلئے اہل ثروت مدارس کی امداد کریں۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر(این سی اوسی) عیدالفطرکے اجتماعات کومحدود کرنے کی سفارش نہ دے کیوں کہ عید الفطرکی نماز ”واجب“درجے کی عبادت ہے اس لئے پہلے کی طرح عیدگاہ اورمساجد میں عیدالفطرکی نماز اداہونی چاہیے۔عوام کی سہولت کے لئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے توعبادات کی ادائیگی میں بھی سہولت دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔جس طرح ایس اوپیزکے ساتھ زندگی کے مختلف شعبہ جات کوکھولاجارہے ہے ایسے ہی مزارات اورمدارس کھولنے کے لئے بھی علماء ومشائخ اورناظمین کی باہمی مشاورت سے ایس او پیز تیارکئے جائیں۔تاکہ عید کے بعد مدارس میں نئے تعلیمی سال کاآغاز ہوسکے۔انسداد کرونا کے حوالہ سے دہرے معیارپرمبنی حکومتی پالیسیاں قبول نہیں۔

ڈاکٹرراغب نعیمی

مزید :

صفحہ آخر -