سندھ کو لاکھوں ماسک، حفاظتی سوٹ، شوز کور، گلوز اور وافروینٹی لیٹر فراہم کئے، این ڈی ایم اے
اسلام آباد (این این آئی) این ڈی ایم اے نے کووڈ 19 کیلئے سندھ کو دیئے گئے سامان کی تفصیل جاری کر دی جس کے مطابق سندھ میں اس وقت کووڈ19 کے مریضوں کی ضرورت کے مطابق وافر تعداد میں وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ سندھ میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی ضرورت کے مطابق وافر تعداد میں وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے کہاکہ این ڈی ایم اے کی طرف سے بھی سندھ کو 20وینٹی لیٹرز دیئے گئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے ویئر ہاؤس میں تقریبا 500 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ یہ وینٹی لیٹرز اسٹریٹجک ریزروز ہیں اور حسب ضرورت صوبوں کو ایشو کئے جائیں گے۔ ترجمان نے کہاکہ اب تک سندھ کو 10 لاکھ 30ہزار 163 فیس ماسک دیئے گئے۔ترجمان نے کہاکہ 32ہزار 392 این-95اور 2لاکھ 3ہزار 840 کے این۔95ماسک بھی سندھ کو ارسال کیے گئے۔ ترجمان نے کہاکہ 2 لاکھ 35ہزار 479حفاظتی سوٹ اور 8 ہزار 773 حفاظتی عینک بھی دیئے گئے۔ ترجمان نے کہاکہ 2لاکھ 42ہزار 792 جوڑے دستانے اور 57ہزار 844 جوڑے شوز کور دیئے گئے۔ ترجمان نے کہاکہ 94 ہزار 201سرجیکل کیپ، 25ہزار 351 گاؤن اور 9ہزار 448فیس شیلڈ بھی سندھ کو ارسال کی گئیں۔ترجمان نے کہاکہ ٹیسٹنگ سامان بشمول سندھ تمام صوبوں کو وافر تعداد میں دیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ سندھ کو 4پی سی آر مشینیں بشمول ایک آٹومیٹک مشین دی گئی ہیں۔9ہزار بائیو ہزرڈ بیگز، ایک ہزار 20باڈی بیگز اور 25ہزار سینیٹائزر کی بوتلیں بھی سندھ کو دی گئیں۔
اضافی سامان