بڑے میاں لندن اور چھوٹے میاں پاکستان میں روپوش ہوگئے،مراد سعید
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے شریف برادران پر شدید تنقید کرتے ہوئے ہوے کہا ہے کہ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ،بڑے میاں لندن تو چھوٹے میاں پاکستان میں روپوش ہوگئے۔ مراد سعید نے کہاکہ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ۔مراد سعید نے کہاکہ بڑے میاں لندن تو چھوٹے میاں پاکستان میں روپوش ہوگئے، بڑے میاں علاج کے بہانے لندن نکل گئے چھوٹے میاں کروناء کا نام لیکر زیرزمین چھپ گئے، رسیدیں نہ بڑے میاں کو ملیں نہ ہی چھوٹے میاں کو مل رہی ہیں، بڑے میاں نے سمدھی ساتھ ملا کر لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کرتے رہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بڑے میاں کیطرح چھوٹے میاں کا سیاسی مستقبل بھی مکمل تاریک ہے، چھوٹے میاں بڑے میاں سے سبق حاصل کریں اور ٹامک ٹوئیاں مارنی بند کرکے سوالوں کے سنجیدگی سے جواب دیں۔
مراد سعید