ہوم آئیسولیشن،112کورونا مریضوں کو گھروں پررہنے کی اجازت مل گئی

  ہوم آئیسولیشن،112کورونا مریضوں کو گھروں پررہنے کی اجازت مل گئی

  

لاہور(این این آئی)ہوم آئیسولیشن پالیسی کے تحت ایک ہفتے میں 112کوروناوائرس کے مریضوں کو گھروں پر رہنے کی اجازت دیدی گئی، مزید ڈیڑھ سو مریضوں کو گھر پر آئیسولیشن کی اجازت دینے کا معاملہ زیر غور ہے۔محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو اب تک اڑھائی سو سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، ڈیڑھ سو درخواستیں ابھی پراسس کے مرحلے میں ہیں۔ کورونا کے 38کنفرم مریضوں کو کینٹ میں ہوم آئیسولیشن کی اجازت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سمن آباد ٹان میں 23،داتا گنج بخش ٹاؤن میں 21،عزیز بھٹی ٹاؤن میں 10، نشتر ٹاؤن میں 9، علامہ اقبال ٹاؤن میں 6اور گلبرگ ٹاؤن میں 5مریضوں کو گھر پر آئیسولیشن کی اجازت دی گئی ہے۔شہر کے تین ٹاؤنز جن میں شالامار، راوی اور واہگہ ٹاؤنزشامل ہیں میں کورونا کے کسی بھی مریض کو تاحال ہوم آئیسولیشن کی اجازت نہیں دی گئی۔

اجازت

مزید :

صفحہ آخر -