وزیر ا عظم اور وزیر خارجہ ملا ئیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کریں،سلیم قادری
کوالا لمپور (محمد فاروق ڈوگر) ملائشیاء میں مقیم سینئر سماجی رہنما سلیم قادری نے اپنے ایک بیان میں وزیر ا عظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہم منصب سے ملائشیاء میں پھنسے ہوئے پاکستانی ورکرز کی داد رسی کیلئے بات کریں کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے ورکرز بے روزگار ہو گئے ہیں اور یہ افراد اپنے ویزا پرمٹس ختم ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں ملائشیاء میں اس وقت غیر قانونی ورکرز کیخلاف سخت آپریشن ہو رہا ہے ایسے حالات میں ان افراد کی مدد بہت ضروری ہے میری پاکستانی حکومت سے درد مندانہ اپیل ہے کہ ان افرد کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور ان کو لیگل کرنے کیلئے ملائشیاء حکومت سے بات کی جائے۔