سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا ترمیمی ججز روسٹر جاری

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا ترمیمی ججز روسٹر جاری

  

لاہور(این این آئی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں رواں ہفتے تین مختلف ڈویژن بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کرینگے جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں جاری ججز روسٹرمیں ترمیم کردی گئی، کیسز کی سماعت بارے چھٹا ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا جس کے تحت پرنسپل سیٹ پر پانچ ڈویژن اور30 سنگل بنچز سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تین مختلف ڈویژن بنچ 18سے 22مئی تک مختلف مقدمات کی سماعت کرینگے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی منظوری کے بعد جاری ججز روسٹر کے مطابق ڈویژن بنچ نمبر ایک جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، ڈویژن بنچ نمبر2 جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سید منصور علی شاہ جبکہ ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان سول کیسز کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے چھٹا ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا جس کے مطابق پرنسپل سیٹ پر ڈویژن بنچ نمبر ایک میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شکیل الرحمان خان، ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد بلال حسن، ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال، ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر نیب کیسز سمیت دیگر فوجداری مقدمات سنیں گے جبکہ ڈویژن بنچ نمبر5 میں جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں جومنشیات کے مقدمات کی سماعت کریں گے، دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچز کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے۔روسٹر کے مطابق چیف جسٹس سمیت دیگر ججز فوجداری، دیوانی سمیت مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے، پانچ مختلف ڈویژن بنچز نیب، منشیات اور انسداد دہشت گردی کیسز کی سماعت کریں گے۔ پرنسپل سیٹ پر ججز روسٹر میں سنگل بنچز میں چیف جسٹس محمد قاسم خان، سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عاطر محمود، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق سلیم شیخ سمیت 30 ججز صاحبا ن شامل ہیں۔

ججز روسٹر

مزید :

صفحہ آخر -