پنجاب میں ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قلت کے خدشات پیداہو گئے

پنجاب میں ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قلت کے خدشات پیداہو گئے

  

لاہور(این این آئی)آئل کمپنیوں کی جانب سے کورونا وباء کے دوران کم خریداری کی وجہ سے پنجاب میں ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قلت کے خدشات پیداہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن سے ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قلت کے حوالے سے رپورٹ موصول ہوئی ہیں اور اس حوالے سے پنجاب حکومت نے وزارت پیٹرولیم کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کاروبار اور پبلک ٹرانسپورٹ کھلنے کے باعث صوبے میں ڈیزل کی قلت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

قلت خدشات

مزید :

صفحہ آخر -