اسد شفیق کے نام سے سوشل میڈیا پر فنڈریزنگ مہم جعلی نکلی

  اسد شفیق کے نام سے سوشل میڈیا پر فنڈریزنگ مہم جعلی نکلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نام سے جاری فنڈریزنگ مہم کو جعلی قرار دے دیا۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اسد شفیق نے واضح کیا ہے کہ ان کا انسٹاگرام پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، کسی نے میری نام سے جعلی اکاؤنٹ بناکر کورونا وائرس کیلئے فنڈریزنگ شروع کررکھی ہے، لوگ اس میں اپنا پیسہ ڈال رہے ہیں، پلیز ایسا نہ کریں، یہ میرا اکاؤنٹ نہیں، یہ فیک آئی ڈی ہے، میں انسٹاگرام استعمال نہیں کرتا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسدشفیق کا پیغام اپنی ویب سائٹ سے بھی جاری کردیاہے۔.