ارطغرل غازی کی”حلیمہ سلطان“پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہشمند

ارطغرل غازی کی”حلیمہ سلطان“پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہشمند

  

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)شہرہ آفاق ترکش سیریز ”دیرلیش ارطغرل“یا ”ارطغرل غازی“میں ”حلیمہ سلطان“کا مقبول کردار ادا کرنیوالی اداکارہ اسراء بلجیک نے اپنے مداحوں سے ملاقات کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ اسراء بلجیک کے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر پاکستانی مداح نے انہیں ’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ پاکستان میں سیریز سب بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔مداح نے اسراء کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں اس سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔اسراء نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پاکستان سے ملنے والی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، پْرجوش ہوں پاکستان کا دورہ کروں اور آپ سب سے ملاقات کروں، اپنا بے حد خیال رکھیے۔

حلیمہ سلطان

مزید :

صفحہ اول -