پیس فار لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام متاثرین کی امداد

  پیس فار لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام متاثرین کی امداد

  

لاہور(پ ر) پیس فار لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں لیڈیز سوٹ اور بچوں کے کپڑے اور جوتے یو سی43 میں تقسیم کئے گئے اس حوالے سے پیس فار لائف ویلفیئرفاؤنڈیشن کے صدر میاں عامر رزاق نے کہا کہ تمام مخیر حضرات کو چاہئیے کہ اس مشکل وقت میں غریب افراد کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں ان کو ہماری مدد کی بہت زیادہ ضرورت ہے تاکہ ان کے مسائل کم ہوسکیں میاں عامر رزاق نے کہا کہ دعا ہے کہ ہمیں اس وباء سے جلد از جلد نجات مل سکے اس موقع پر ممبران شہباز علی ڈائریکٹر یو کے اقراء شہباز فنانس ڈائریکٹر یو کے محمد اعظم ڈائریکٹر مارکیٹنگ کامران ابرار،شہزاد سرور نائب صدر شاہزیب عامر، شافع سرور، فردیل عامر، ڈاکٹر بابر بن دلاور، ملک خالد،محمد طارق، عید محمد، محمد نصرو دیگر ممبران نے شرکت کی۔

مزید :

کامرس -