مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کی جانب سے لاہور میں اوپن کچن کا آغاز

    مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کی جانب سے لاہور میں اوپن کچن کا آغاز

  

لاہور(کامرس ڈیسک)مسلم ہینڈزانٹرنیشنل لاہور ٹیم کی طرف سے اوپن کچن کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر 600 ضرورت مند افراد کو اس اوپن کچن میں پکایا جانے والا کھانا مسلم ہینڈز کے سٹاف اور رضا کاروں کے ذریعے کھانا ان کے گھروں میں سپلائی کیا جائے گا۔ کھانے کی سپلائی کا سلسلہ چاند رات تک جاری رہے گا۔ مسلم ہینڈز کے ریجنل ہیڈ خالد محمود قریشی نے بتایا کہ مسلم ہینڈز کوورڈ 19 کے تناظر میں اب تک پنجاب میں 5000 گھرانوں کا رمضان راشن پیگ تقسیم کرچکی ہے اور صحت کے شعبے میں PDMA اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے لیے 2000 حفاظتی کٹ،0 1000 ماسک اور 2000 ہینڈز سینیٹائزر فراہم کرچکا ہے اس کام کو ہم انسانیت کی خدمت سمجھتے ہیں اور بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کی 7 جیلوں میں 7000 قیدیوں کو حفاظتی کٹس بھی فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ 150 خاندانوں کو 5000 فی کس کے حساب سے نقد کیش بھی فراہم کیا ہے۔ لاہور میں اوپن کچن کے ذریعے بادامی باغ کے گنجان آباد علاقے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ میں ضرورت مند لوگوں کو اگلے 9 دن تک ان کے گھروں میں کھانا فراہم کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -