جی او سی پاک کوچھ ماہ کے دوران 12 ملین روپے خسارہ

جی او سی پاک کوچھ ماہ کے دوران 12 ملین روپے خسارہ

  

اسلام آباد (یواین پی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی کمپنی جی او سی پاک لمیٹڈ کو 12 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا ہے۔ جی او سی پاک لمیٹڈ کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2019ء کمپنی کو 12 ملین روپے کا خالص خسارہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 7 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ خسارہ کے باعث رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کیلئے کمپنی کو 1.57 روپے فی حصص خسارہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں پہلے چھ ماہ کیلئے جی او سی پاک لمیٹڈ کو 1.01 روپے فی حصص آمدن ہوئی تھی۔جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 7 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

مزید :

کامرس -