3سہ ماہیوں کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں 76فیصد اضافہ

3سہ ماہیوں کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں 76فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں 75.88 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا مارچ 2019-20ء کے دوران 979.959 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 575.188 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے۔ مارچ 2020ء کے دوران موبائل فون کی درآمد میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مذکورہ ماہ کے دوران 114.783 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 79.053 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے۔

مزید :

کامرس -