اپریل، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی شرح میں اضافہ

      اپریل، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی شرح میں ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) کورونا وائرس کی عالمگیروباء کے باوجود امریکاء میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ماہ اپریل میں ترسیلات زرمیں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے 10 ماہ یعنی جولائی 2019ء سے لیکر اپریل 2020ء تک کی مدت میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 3.282 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 21.27 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں امریکاء میں مقیم پاکستانیوں نے 2.706 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2020ء میں امریکاء میں مقیم پاکستانیوں نے 401.91 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک بجھوایا، یہ شرح گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 54 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں امریکاء میں مقیم پاکستانیوں نے 260.22 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی ترسیلات زرکی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ مین 5.51 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

مزید :

کامرس -