اپریل 2020ء،تعمیراتی مشینری کی درآمدات میں کمی

اپریل 2020ء،تعمیراتی مشینری کی درآمدات میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) اپریل 2020ء کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں 48.76 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 7.2 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ اپریل 2019ء کے دوران کنسٹریکشن اور مائیننگ کی مشینری کی درآمدات کا حجم 14.1 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2019ء کے مقابلہ میں اپریل 2020ء کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی قومی درآمدات میں 6.9 ملین ڈالر یعنی 48.76 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

کامرس -