کولڈ سٹوریج کی سہولیات میں اضافہ فائدہ مند،ماہرین زراعت

  کولڈ سٹوریج کی سہولیات میں اضافہ فائدہ مند،ماہرین زراعت

  

فیصل آباد (یواین پی) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کولڈ سٹوریج کی سہولیات میں اضافہ اور پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر امرود، کھجور، تربوز، انار، سٹرابری کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کے سب سے بہترین موسموں اور مثالی زرعی زمین سے نوازا ہے جبکہ قدرتی ماحول اور ذرخیز زمینوں کے سبب ملک میں امرود، کھجور، تربوز، انار، سٹرابری کی شاندار پیداوار کے حصول کے روشن امکانات موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ معمولی سی محنت، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور کاشتکاری کو فروغ دے کر ان پھلوں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ کولڈ سٹوریج کی سہولتوں میں اضافہ اور پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی عام کرکے کاشتکاروں و باغبانوں کے مالی وسائل کئی گنا بڑھائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر انتہائی تشویش کا اظہار کیاکہ ہر سال ملک میں اربوں روپے کے پھل ضائع ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک چھوٹے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس نہیں کروایا جاتا اس وقت تک ملکی معیشت کااستحکام ناممکن ہے۔

مزید :

کامرس -