ٹڈی دل کا پلٹ کر ملتان پر وار‘فصلیں‘ باغات ختم‘کسانوں کو سکتہ

ٹڈی دل کا پلٹ کر ملتان پر وار‘فصلیں‘ باغات ختم‘کسانوں کو سکتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)تحصیل صدر ملتان میں واقع جھوک وینس اور ساہی چاون میں ٹڈی دل نے حملہ کردیا ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دونوں مواضعات میں ہزاروں ایکٹر رقبہ پر کھڑی فصلیں اور باغات ٹنڈ منڈ کرکے رکھ دیئے حملہ کے باعث اس کی روک تھام کیلئے کئی گھنٹے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ریونیو اور محکمہ زراعت کی ٹیمیں ٹڈی دل سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد طیب خان جاری آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز موقع پر پہنچ گئے۔تحصیل ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

زراعت و فوکل پرسن رائے ظفر بھی انکے ہمراہ تھے۔مقامی افراد سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے کہا کہ ٹڈی دل کو کیمیکل سپرے کے ذریعے ختم کیا جارہا ہے،کوشش ہے ٹڈی دل کو دیگر مواضعات تک نہ پھیلنے دیا جائے۔محکمہ ریونیو اور محکمہ زراعت ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے الرٹ تھا۔ تحصیل ملتان میں ٹڈی دل کی مانیٹرنگ کے 44 فیلڈ اسسٹنٹ اور 6 زراعت آفیسر تعینات کئے گئے ہیں،محکمہ زراعت کے پاس سپرے کے لئے مسٹ بلوور اور وہیل بیرو کی مشینری موجود ہے جبکہ تحصیل شجاع آباد سے بھی محکمہ زراعت کا سٹاف طلب کرلیا گیا ہے،محمد طیب خان نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو لمحہ بہ لمحہ ٹڈی دل کی صورتحال بارے رپورٹ دی جارہی ہے،محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر و فوکل پرسن رائے ظفر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹڈی دل کا غول اس ایریا میں اترا ہے اور قیام کر لیا ہے جس کے خاتمہ کے لئے لیمڈا نامی کیمیکل کا سپرے کیا جا رہا ہے،فوکل پرسن نے بتایا کہ کیمکل وافر مقدار میں موجود ہے،محکمہ زراعت کی کوشش ہے سورج طلوع ہونے سے پہلے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا جائے۔آپریشن رات گئے تک جاری تھا۔
ٹڈی دل