جلالپور اور روجھان میں گوداموں پر چھاپے‘ہزاروں من گندم برآمد

  جلالپور اور روجھان میں گوداموں پر چھاپے‘ہزاروں من گندم برآمد

  

ملتان، راجن پور(سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر، تحصیل رپورٹر)گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر فوڈسکیورٹی کی پالیسی چیلنج کرنیوالوں کے خلاف گھیراتنگ کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرجلالپور پیروالا غلام سرور نے مافیا کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے موضع کبیرواہ بستی نائی والا میں کنڈے گودام پر چھاپہ مارا اور گودام سے 5000 من گندم کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیاہے۔سرکاری باردانے کی آڑ میں گندم تحصیل سے باہر سمگل کرنیکی تیاری کی جارہی تھی،چھاپہ ما(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

ر ٹیم کو دیکھ کر گودام مالک موقع سے فرار ہو گیا جب کہ تحویل میں لی گئی گندم سنٹر جُگو والا منتقل کر دی گئی ہے۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نیاز شاہ بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھے۔ادھر راجن پور میں اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی اور فوڈ انسپکٹر اشرف لودھی کا گندم زخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے امروز میراں پور روڈ اناج مارکیٹ پر زخیرہ کی گئی گندم کے گوادموں پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کی گندم زخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔ نصیب اللہ نامی دوکاندار کے گندم کے گودام سے 80 کلو وزنی گندم کی ایک سو بوری سے اوپر زخیرہ کی گئی گندم برآمد کر لیں اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے گندم کے گودام سے برآمد ہونی والی بوریوں کو فوری طور پر فوڈ سنٹر پرجمع کروانے کے احکامات صادر اسسٹنٹ کمیشنر عثمان غنی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر فوڈ انسپیکٹر اشرف لودھی اور پولیس کی نفری بھی اسسٹنٹ کمیشنر کے ساتھ موجود تھی۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -