ضلع ملتان: 10ناجائز منافع خور گرفتار‘21کو جرمانے

ضلع ملتان: 10ناجائز منافع خور گرفتار‘21کو جرمانے

  

ملتان(سٹاف رپورٹر )ضلع ملتان کے سپیشل پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ24 گھنٹوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 10 ناجائزمنافع خوروں کو گرفتار کیا گیا،4 گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج اور زائد نرخ وصول کرنیوالے6 دکانداروں کو براہ راست جیل بھیجا گیا ہے۔اس دوران568 دکانوں پر پرائس چیکنگ کی گئی،121 گرانفروشوں کو 1لاکھ 68ہزار 3سوروپے جرمانہ کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -