بہاولپور:مقابلے کے بعد فرار ہونیوالے3دہشتگردوں کی تلاش تیز

  بہاولپور:مقابلے کے بعد فرار ہونیوالے3دہشتگردوں کی تلاش تیز

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سی ٹی ڈی نے بروقت کاروائی کرکے اقلیتی عباد ت گاہ کودہشت گردی کانشانہ بننے سے بچالیامقابلے میں دہشت گردتنظیم کے 4ارکان پارتین فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گزشتہ رات خفیہ اطلاع پردہشت گردوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے بہاولپوراعظم چوک ذخیرہ جنگل میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کی اور مبینہ مقابلہ میں کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے چاردہشت گردہلاک ہوگئے جن کی پہچان امان اللہ، عبدالجبار، رحمن علی اورعلیم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کاتعلق کالعدمنظیم داعش سے تھاملزمان سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اورجدید اسلحہ برآمد ہوادہشت گرد بہاولپورمیں اقلیتی عبادت گاہوں کونشانہ بناناچاہتے تھے۔

تلاش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -