وہاڑی:وزیر اعلی کے حکم پر دونوں بازؤں سے محروم لڑکی کو امداد فراہم
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بذدارکے نوٹس پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے چک نمبر 37ڈبلیو بی میں انیتا یعقوب(دونوں بازوں سے معذور)کے گھرجا کرسپیشل(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
فوڈہیمپرز فراہم کیئے جو اس کیخاندان کیلیے دوماہ تک استعمال ہو سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن(ر) وقاص رشیدنے اس موقع پر کہا کہ ایسے قابل پڑھے لکھے سپیشل افراد ہمارا اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کر سکتے ہیں۔ انیتا یعقوب بھی انہیں میں سے ایک محنتی لڑکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید یہ کہا کہ انیتا یعقوب کی سی وی اور تعلیمی اسناد کی فوٹو کاپیاں حاصل کر لی ہیں اوراس کی تعلیمی قابلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کو نان فارمل بیسک ایجوکیشن میں بطور ٹیچر منتخب کرلیا ہے۔ اس موقع پر انیتا یعقوب اور اس کے گھر والوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارکمشنر ملتان شان الحق اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن(ر) وقاص رشید کا اس مشکل گھڑی میں ان کے گھر راشن مہیا کرنے اور بطور ٹیچر منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔