تاجر برادری ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے‘ چوہدری محمد شفیق

تاجر برادری ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے‘ چوہدری محمد شفیق

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر وزکوۃ چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروبار کھولنے کی اجازت کے بعد کی صورتحال پر مکمل نظر ہے،کوروناٹیسٹنگ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ہنگامی (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

بنیادوں پر کام جاری ہے، دکانداروں کے وفدسے ملاقات میں چوہدری انواراحمدنجمی کے ہمراہ گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی وجہ سے ہر لمحے بدلتی صورتحا ل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنی ذمہ داریوں سے ہرگز غافل نہیں۔ معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی اور تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ عوام اور تاجروں کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کیلئے مرتب کئے گئے ایس اوپیز پر اس طرح عملدرآمد نہیں کیا جارہا جس کی موجودہ حالات میں ضرورت ہے اور یہ رجحان خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تاجربرادری ایس اوپیز پرعملدرآمدیقینی بنائے۔

چوہدری شفیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -