آئندہ چند روز میں کورونا وائرس کا کیا ہوگا؟ امریکی حکام کی خطرناک پیشنگوئی

  آئندہ چند روز میں کورونا وائرس کا کیا ہوگا؟ امریکی حکام کی خطرناک پیشنگوئی

  

نیویارک(این این آئی) آئندہ ہفتوں میں کورونا وائرس امریکہ میں کیا رخ اختیار کرنے جا رہا ہے؟ امریکی حکام نے اس حوالے سے انتہائی تشویشناک پیش گوئی کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی محکمہ انسداد امراض کے ڈائریکٹر رابرٹ ریڈفیلڈ نے کہا(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کے حوالے سے 12ماڈلز تیار کیے ہیں جن میں لاک ڈاؤن کو برقرار رکھنے یا مختلف درجے کی نرمیوں اور دیگر عوامل کو پرکھا گیا اور ہر ماڈل کے ممکنہ نتائج کا اندازہ لگایا گیا۔رابرٹ ریڈفیلڈ کا کہنا تھا کہ ان تمام ماڈلز کے نتائج میں یہ معلوم ہوا کہ آئندہ ہفتوں میں امریکہ میں کورونا وائرس کی صورتحال زیادہ سنگین ہو گی اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گااور یکم جون تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ایک ماڈل کے نتائج کے مطابق 30مئی تک ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ 5ہزار 605ہو جائے گی۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست نیویارک میں اس وقت ہلاکتوں کی تعداد 22ہزار 304ہے جو رواں ماہ کے اختتام تک 30ہزار 897ہو جائے گی۔

امریکی حکام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -