کوٹ ادو: گھریلوحالات سے دلبرداشتہ نوجوان کی زہر پی کر کود کشی

  کوٹ ادو: گھریلوحالات سے دلبرداشتہ نوجوان کی زہر پی کر کود کشی

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) گھریلو حالات سے دل برداشتہ17سالہ نوجوان نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے سپرد کر دی، تفصیل کے مطابق تفصیل(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ موضع ٹبہ مستقل کے رہائشی خادم حسین گورمانی کے17سالہ بیٹے محمد عرفان نے گزشتہ روز گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں پڑی زہریلی دوائی پی لی،تشویشناک حالت کے باعث اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو لایا گیا تاہم معدہ واش کرکے کے بعد اسے تشویناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا جوکہ جانبر نہ ہوسکا،پولیس دائرہ دین پناہ نے پوسٹمارٹم کرانے کے بعد ضروری کاروائی کرکے نعش ورثاء کے سپرد کر دی۔

خود کشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -