سابق ایم پی اے چوہدری عمر جعفر کی جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم

  سابق ایم پی اے چوہدری عمر جعفر کی جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وسابق ایم پی اے چوہدری عمر جعفر کی جانب سے وارڈنمبر3 کے مستحقین میں آٹاتقسیم کیاگیاجو چوہدری عبدالصمدسلطان بندیشہ، چوہدری زاہدگجر، سلیم چشتی(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

، بابولیلارام ودیگرنے اپنی نگرانی میں تقسیم کیااس موقع پرچوہدری عبدالصمدسلطان بندیشہ، زاہدگجر، سلیم چشتی ودیگرنے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں اور چوہدری جعفراقبال، محترمہ عشرت اشرف، محترمہ زیب جعفراور چوہدری عمرجعفر عوام کی خدمت میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں اورعوام کی نمائندگی کاحقیقی ثبوت دیاہے، انہوں نے کہاکہ ن لیگ ہی عوام کی حقیقی ترجمان جماعت ہے اورعوام کی خدمت کاسفرجاری رکھیں گے، اس موقع پر مستحقین نے چوہدری جعفراقبال، چوہدری عمرجعفرودیگرکاشکریہ اداکیااورکہاکہ انہوں نے اس مشکل گھڑی انہیں یادرکھااورمشکور ہیں۔

راشن تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -