ٹیوٹا کااعزاز‘ ”پاکستان سٹارٹ اپ سمٹ“ میں پہلی اور پانچویں پوزیشن
ملتان( سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن ٹیوٹاعلی سلمان نے جیتنے والے طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انعامات دینے کا اعلان کیا۔تفصیل کے مطابق چیئرپرسن ٹیوٹاعلی سلمان نے کہا کہ یہ آج کا نیا(بقیہ نمبر59صفحہ6پر)
ٹیوٹا ہے ہم اپنے وژن 2023 کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں پہلے ٹیوٹاکو کم لوگ جانتے تھے آج ہمارے طلبہ پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹیز سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ٹیوٹاکے ٹیچرز اور طلبہ کی انتھک محنت سے آج ٹیوٹا پنجاب نے پاکستان سٹارٹ اپ سمٹ میں پہلی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ان مقابلوں میں پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹیزنے شرکت کی۔آن لائن مقابلوں میں طلبہ نے اپنے بنائے ہوئے ماڈلز پیش کئے پہلے پوزیشن حاصل کر نے والے ٹیوٹا کے گورنمنٹ کالج بھکر نے سمارٹ بلائنڈسٹک کا ماڈل پیش کیا۔اس ماڈل نے پہلی پوزیشن حاصل کی جیتنے والی ٹیم کے ٹیچرسجادحسین اور طالبہ میں محمد شاہ زیب،قیصر خان، توحید حیدرشامل تھے۔پانچویں نمبر پر آنے والی ٹیوٹاجی سی ٹی لیہ کی ٹیم جس مین ٹیچر محمد پرویزاور طلبہ محمد حسین، محمد ادریس پر مشتمل تھی نے میلنگ روٹرکا ماڈل پیش کیا۔سی او ٹیوٹااختر عباس بھروانہ نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہااور ان کے اداروں کے سربراہان کو مبارکباد دی۔ زونل مینجر ٹیوٹا انجینئر عبدالواسع نے کہا کہ یہ اساتذہ اور طلبہ ہمارے ملک وقوم کا سرمایہ ہیں جو ملک قوم کا نام روشن کریں گئے۔چیئرپرسن ٹیوٹاعلی سلمان نے جیتنے والے طلبہ اور اساتذہ کوانعامات اور وظائف دیے جائیں گئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔
ٹیوٹا