مشکل کی گھڑی میں مستحقین کی مدد انتہائی ضروری‘اعصام الحق

  مشکل کی گھڑی میں مستحقین کی مدد انتہائی ضروری‘اعصام الحق

  

ملتان (نمائندہ خصوصی)ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اور دیہاڑی دار طبقات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے - ٹورنامنٹ جیتنے سے زیادہ انسانیت کی خدمت کرنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے اور اسی لیے ہم گھر گھر جا کر راشن تقسیم کر رہے ہیں - مشکل کی اس گھڑی میں میں راجر فیڈرر نے پچاس لاکھ روپے میں شرٹ ڈونیٹ کی - آج میں بھی اپنے ریکیٹ کو ڈونیٹ کرنے کا اعلان کرتا(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

ہوں - اسی طرح دنیا بھر میں کھلاڑی اپنی اپنی یادگار شرٹس, بیٹ اور دوسری چیزوں کو کو ڈونیٹ کر رہے ہیں - پاکستانی سٹار کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی آخری ون ڈے میچ کی شرٹ غریب عوام کے لیے ڈونیٹ کی جبکہ ان کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنا ریکیٹ ڈونیٹ کیا - اس موقع پر ایمرا کے مرکزی صدر آصف بٹ،حزیفہ اور ھشام بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا کہ کورونا  وائرس کی وجہ سے جہاں پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے وہی پر پنجاب بھر میں غریب عوام کیلو بھی مشکلات کا سامنا ہے - ان کو راشن تقسیم کرنا ہماری ذمہ داری ہے - انسان ہی انسان کی مدد کر سکتا ہے اب تک ہم 15 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکے ہیں - کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کے لئے بین القوامی کھلاڑیوں نے اپنی شرٹس بیٹ اور راکٹ ڈونیٹ کئے ہیں جن میں راجر فیڈر اور نوان جوکووچ نے اپنی اپنی شرٹس ڈونیت کی جبکہ بھارتی سٹار اور اہلیہ شعیب ملک ثانیہ مرزا نے اپنا ریکیٹ غریب عوام کے لیے ڈونیٹ کیا - میں نے بھی اپنا ریکیٹ ڈونیٹ کر دیا ہے - شعیب ملک عالمی باکسر عامر خان،سکواش چیمپئن جہانگیر خان،شعیب اختر، وسیم اکرم، ماریا شراپووا،گرگ،ڈینیل،عالمی شہرت یافتہ ھاکی پلئر شہباز سینئر،سرفراز احمد،کامران اکمل،بھی شامل ہیں  جہنوں نے غریب عوام کے لیے اپنی اپنی انتہائی قیمتی اور یادگار چار چیزوں کو ڈونیٹ کیا۔ان چیزوں کی اوپن نیلامی کی جارھی ھے اور اس فنڈ ریزنگ سکیم سے حاصل ہونے والی رقم سے مستحقین کی امداد کی جارھی ھے۔ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ بحال ہر چیز ہونی چاہئے - لیکن ابھی کورونا وائرس پھیل رہا ہے - لوگوں کو صبر سے کام لینا چاہئے حکومت کی ہدایات پر شہریوں کو عمل کرنا چاہئے - اس موقع پر ایمرا کے صدر آصف بٹ نے کہا کہ پریس کلب،نشتر ھسپتال،کمشنر،ڈپٹی کمشنر،آر پی او،سی پی او دفاتر کے لئے ھم سینیٹایزر گیٹس دے رھے ھیں۔بیروزگار اور مستحق صحافیوں کی مالی امداد سمیت ھر قسم کی امداد کی جا? گی۔ھم صحافیوں کی بلاتفریق امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اعصام الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -