کوٹ ادو پاور کمپنی:3کرونا کیس پازیٹو‘ ملازمین میں تشویش کی لہر

    کوٹ ادو پاور کمپنی:3کرونا کیس پازیٹو‘ ملازمین میں تشویش کی لہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو پاور کمپنی کے 2انجینئرز کے بعد پراسیس کنٹرولر سمیت کورونا وائرس کے3 مزید کیسز سامنے آگئے، 2مریض جو کہ کوٹ ادو پاور کمپنی کی بیکری میں ملازم تھے لیہ کے رہائشی ہونے پرطیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ اورتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو نے لینے سے انکار کر دیا،دونوں مریض شٹل کاک بن گئے،پراسس کنٹرولر کو قرنطینہ سینٹر مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق کوٹ ادو پاور کمپنی میں 2 انجینئرز کے کورونا کے(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 3اور مریض سامنے آگئے جبکہ ایک سویپر کے پازیٹوہونے کی بھی اطلاعات آ رہی ہیں،ملتان کے رہائشی کیپکو کے پراسیس کنٹرولر حماد جوکہ ملتان سیواپس کوٹ ادو پاور کمپنی ڈیوٹی پر آیا تو مین انٹری گیٹ پراس کا سیمپل لیکر لیبارٹری بھجوایا گیا تھا گزشتہ روز اس کا رزلٹ موصول ہوگیا ہے جس میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے پراسس کنٹرولر حماد کو قرنطینہ سینٹر طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا جبکہ کوٹ ادو پاور کمپنی میں قائم بیکری پر کام کرنے والے 2ملازم جو کہ اپنا گھر لیہ سے واپس کوٹ ادو پاور کمپنی آئے جن کے سیمپل لے کر ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے تھے کہ رزلٹ بی پازٹیو آگئے ہیں ان دونوں ملازمین کو طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ بھیجا گیا جہاں انہوں نے ضلع لیہ کے رہائشی ہونے پر واپس کوٹ ادو بھیج دیا جس پر کوٹ ادو پاور کمپنی نے انہیں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو بھیجا توتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو نے بھی ان دونوں کو لینے سے انکار کر دیا جس پر دونوں ملازمین طیب اردگان ہسپتال اور کیپکو کے درمیان شٹل کاک بن گئے دوسری طرف کوٹ ادو پاور کمپنی میں ایک سویپرکیکورو نا ٹیسٹ مثبت ہونے کی بھی افواہ پھیلی ہوئی ہے،کوٹ ادو پاور کمپنی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے پر ملازمین میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔
لہر