دھنوٹ: گھر میں خوفناک آگ‘10سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق

  دھنوٹ: گھر میں خوفناک آگ‘10سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق

  

دھنوٹ(نمائندہ خصوصی)دھنوٹ کے نواحی علاقہ بستی لال پور میں محنت کش محمد مختیار کمہار کے گھر آگ لگ گئی آگ لگنے سے انکا 10 سالہ بیٹا محمد عزیر آگ میں جھلس کر جاں بحق قیمتی سامان جل کر راکھ کہروڑپکا لودھراں سے بروقت ریسکیو 1122 نے پہنچ کر بے قابو آگ پر قابو پایا تھانہ دھنوٹ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محمد مختیار کمہار سکنہ بستی سیداں والی کہ گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی مختیار کمہار جو کہ محنت مزدوری کے سلسلے میں کراچی گیا ہوا ہے آگ(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

جیسے ہی کمرے میں لگی کمرے میں ساتھ ہی کپڑے رکھے ہوئے تھے تو کپڑوں میں لگتے ہی آگ نے پورے کمرے کو اپنے قابو میں لے لیا کمرے میں انکا بیٹا عزیر بعمر 10 سال کھیل رہا تھا جو کہ موقع پر جھلس کر جاں بحق جب گھر والے پہنچے بچہ جھلس گیا تھا بچے کی والدہ کے شور پر آس پاس کے لوگ آگئے بچے کی والدہ نے کہا کہ پتہ نہیں آگ بجلی کی تاروں سے لگی یا پھر کسی اور چیز سے لگی اطلاع پھر تھانہ دھنوٹ اور ریسکیو 1122 کہروڑپکا اور لودھراں کو دی تو وہ بروقت پہنچ گئے ریسکیو ٹیم نے بروقت بے قابو آگ پر قابو پایا.بچے کی والدہ نے رورو کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا بچہ بھی فوت ہوگیا میرے گھر کا سارا سامان جل کر مکمل راکھ ہوگیا میں اور گھر والے کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے میرا شوہر جو کہ کراچی ہے آگ لگنے کا سن کر بہت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

بچہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -