میلسی: باپ،بیٹا دریائے ستلج میں ڈوب کر جاں بحق‘ریسکیو آپریشن تیز

  میلسی: باپ،بیٹا دریائے ستلج میں ڈوب کر جاں بحق‘ریسکیو آپریشن تیز

  

میلسی(نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر)دریا ستلج میں نہاتے ہوئے باپ بیٹوں سمیت چار افراد ڈوب گئے دو بچوں کو دریا سے زندہ نکال لیا گیا جبکہ باپ بیٹا دریا کی تیز و تند لہروں کی زد میں آ کر موت کی آغوش میں چلے گئے بتایاجاتا ہے ایلیٹ فورس کا ایک نوجوان محمد ندیم لک جو ملتان میں کانسٹیبل تعینات ہے اپنے تین بچوں کے ہمراہ کالیے شاہ میلسی کے قریب دریائے ستلج میں نہارہا تھا کہ اچانک اس کا ایک بیٹا محمد وصی حیدر پانی کی تیز و تند لہروں کی زد میں آگیا محمد(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

ندیم لک اپنے بیٹے کو بچانے کے لئے جدو جہد کرنے لگا اس دوران وہ خود بھی پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر ڈوب گیا ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے جب محمد وصی حیدر کو پانی سے باہر نکالا تو وہ جاں بحق ہو چکاتھا غوطہ خور ٹیم محمد ندیم لک کی نعش نکالنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے دو بچے معجزانہ طور پر محفوظ ریے۔

آٓپریشن تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -