مالی بے ضابطگیاں‘چیف آفیسر جتوئی‘ ایس ڈی او‘ سب انجینئر معطل

  مالی بے ضابطگیاں‘چیف آفیسر جتوئی‘ ایس ڈی او‘ سب انجینئر معطل

  

جتوئی (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی جتوئی میں مالی بے ضابطگیوں کے خلاف اعلی حکام کو دی گئی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد جاوید قاضی نے کرپشن اور فراڈ میں ملوث افراد کیخلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی چیف آفیسر جتوئی راو حامد رضا، ایس ڈی او سید صابر حسین شاہ، سب انجینیر مجاہد حسین کو معطل کر کے اپنے دفاع میں ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جتوئی زریاب ساجد کمبوہ نے کچھ عرصہ قبل لوکل گورنمنٹ حکام کو تحریر مراسلہ لکھا جس میں میونسپل کمیٹی جتوئی میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

تفصیل میں بتایا تھا کہ چیف آفیسر جتوئی راو حامد رضا نے تقریبا 65 لاکھ روپے کی پیمنٹ ایڈمنسٹریٹر کی منظوری کے بغیر کرتے ہوئے مالی بے ضابطگیوں کا ارتکاب کیا ہے جس پر ایڈمنسٹریٹر زریاب ساجد کمبوہ نے رپورٹ اعلی حکام کو پیش کی جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد جاوید قاضی نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں طاہر شیخ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ ایس اور محمد افضل ملک ڈائریکٹر آئی اینڈ ایم اور محمد اقبال مظہر شامل ہیں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے چیف آفیسر راو حامد رضا،ایس ڈی او سید صابر شاہ اور سب انجینیر مجاہد حسین کو معطل کر کے اپنے دفاع سات دن رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی بعد ازاں انکوائری کمیٹی تمام تر ریکارڈ کی جان پڑتال کرکے حتمی رپورٹ پیش کریگی میونسپل کمیٹی جتوئی کے ایڈمنسٹریٹر زریاب ساجد کمبوہ کی کرپشن بارے تحریری اطلاع پر ملوث افراد کے خلاف تمام کارروائی پیدا ایکٹ 2006 کے تحت کی جارہی ہے۔

معطل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -