ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی‘ڈاکٹرز‘ عملے کی غفلت سے تھیلیسیمیا کا شکار بچہ جاں بحق

        ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی‘ڈاکٹرز‘ عملے کی غفلت سے تھیلیسیمیا کا شکار ...

  

وہاڑی،لڈن(بیورورپورٹ،نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)ڈی ایچ کیوہسپتال کے ڈاکٹرز وعملہ کی مبینہ غفلت سے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

تھیلسیمیاکاشکار12سالہ بچہ جان بحق ہوگیابچہ تکلیف سے ساری رات وارڈمیں تڑپتارہاوالدعملہ کی منتیں کرتارہالیکن عملہ کوترس نہ آیامتاثرہ والد کا احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس کا مطالبہ واقعات کے مطابق لڈن کے رہائشی نذرمحمدنے بتایاکہ اس کا12سالہ بیٹافیضان تھیلسیمیاکے مرض میں مبتلاتھااورہرماہ اس کوبلڈلگوایاجاتاتھاگزشتہ شام بھی بیٹے فیضان کوبلڈلگوانے کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال لے کرگئے توانچارج چلڈرن کمپلکس ڈاکٹرحفیظ احمدبچے کوچیک کیااورعملہ کوہدایت دے کرچلے گئے کہ فیضان کوفورابلڈلگایاجائے بلڈکاانتظام بھی ہم نے خودکررکھاتھااس کے باوجودرات کے عملہ نے ساری رات بلڈنہیں لگایابلکہ نائٹ شفٹ کے عملہ نے کہابلڈصبح کولگایاجائے گاصبح کے وقت رات کاعملہ چلاگیاتوصبح کی شفٹ کے عملہ کوبلڈلگانے کاکہاتوانہوں نے کہابلڈلگانے کی ذمہ داری نائٹ شفٹ کے عملہ کی تھی اورعملہ نے بلڈلگانے سے انکارکردیاجس کے نتیجہ میں میرے بیٹے کی طبیعت مزیدبگڑگئی ڈاکٹراورعملہ کی غفلت کی وجہ سے میرابیٹاساری رات تڑپتارہالیکن عملہ کورحم نہ آیاصبح ساڑھے آٹھ بجے میرے بیٹے نے تڑپ تڑپ کرجان دے دی والدنذرمحمدنے وزیراعلی،سیکرٹری ہیلتھ اورڈپٹی کمشنرسے عملہ کی غفلت کانوٹس لے کرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -