الگ صوبے کی تحریک‘ عید کے بعد دمادم مست قلندر‘ تیاریاں شروع
ملتان (سپیشل رپورٹر) الگ صوبہ جنو بی پنجاب کے قیام کے لئے اساتذہ تنظیموں، سو ل سوسائٹی، گورنمنٹ ایمپلائز یونین نے مشترکہ طور پر عید الفطر کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا،ابتدائی مرحلے میں (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
احتجاجی مظاہرے، بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے،سیمینارز منعقد کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین کے زیراہتمام منعقدہ اجلاس میں اساتذہ تنظیموں، سول سوسائٹی اور گورنمنٹ ایمپلائز یونین کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے مزید کہا کہ گذشتہ 70سالوں کے دوران صوبے کے قیام کے نام پر پیپلز پارٹی، (ن) لیگ نے ووٹ لیکر سیاست کی اور آج صوبہ محاذ کے نام پر خطہ جنو بی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں نے بھی ووٹ حاصل کرکے وزارتیں حاصل کیں مگر صوبہ کے قیام کے لئے عملی طور پر جدوجہد نہیں کی جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے جبکہ الگ صوبے کے قیام کے نام پر سرائیکی جماعتوں کی سیاست بھی سیاست تک ہی محدود رہی ہے ایسے حالات میں گورنمنٹ ایمپلائز، سول سوسائٹی، اساتذہ تنظیموں نے مشترکہ طور پر الگ صوبہ کے قیام کے لئے عید الفطر کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں دانشور، وکلاء، ڈاکٹرز، مزدور، طلبہ، کسان، خواتین کو اپنے حقوق کے لئے اب آگے بڑھنا ہو گا ورنہ آئندہ 70سالوں تک الگ صوبے کے نام پر مزید سیاست چلتی رہے گی۔
تحریک