نااہل حکمران روزانہ پالیسیاں بدل کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں‘ احمد یار ہنجرا

  نااہل حکمران روزانہ پالیسیاں بدل کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں‘ احمد یار ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کیخلاف جدوجہد میں حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے، عوام کی صحت سب سے زیادہ مقدم رکھی جانی چاہئے تھی عوام(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

کا پیسہ حکومت لاک ڈاؤن کے دوران عوام پر خرچ کرتی تو حکومت کو غربت اور بھوک کا رونارو کرتشویشناک حالات میں لاک ڈاؤن کھولنا نہ پڑتا، کہ نالائق اور نااہل حکمران روزانہ اپنی پالیسیاں بدل کر عوام کو دھوکہ دیرہے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی نااہل حکومت کبھی نہ آئی جس کو سارے اداروں کی سپورٹ حاصل ہومگر پھر بھی وہ عوام کیلئے کچھ نہ کرسکے، اس حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہ دیا، حکمران 2سال میں عوام کو کوئی بھی ریلیف نہ فراہم کرسکیں، اور کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں نااہل حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے، مسئلہ ملک میں مسائل نہ ہونے کا نہیں بلکہ وسائل کی درست اور بروقت تقسیم نہ ہونے کا ہے جس میں موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں، ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ کسی بھی حکومتی عمل میں حکمرانوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے اورملک کو منتخب نمائندوں اور اپوزیشن کے بغیر چلانے کی تھیوری کی پریکٹس ہورہی ہے جس سے عوام میں پائی جانیوالی تشویش بڑھ رہی ہے اور کوئی فرد مطمئن نہیں مگر نااہل حکومت ان کی مجبوری کی آڑ میں اپنے مفادات کیلئے راہیں تلاش کرنے میں لگی رہی۔

احمد یار ہنجراء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -