عیدالفطر پر بھی موسم اپنے تیور دکھانے کو تیار بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

      عیدالفطر پر بھی موسم اپنے تیور دکھانے کو تیار بارش کا کوئی امکان ...

  

لاہور(این این آئی) اگلے دو ہفتوں میں گرمی کی لہر ملک بھر کی طرح لاہورمیں بھی دیکھی جائیگی۔ آج بھی موسم خشک رہیگا تاہم شمالی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

بارش کا امکان ہے۔شہر میں اگلے 15 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں، عید پر گرمی کی لہر ملک بھر میں دیکھی جائے گی۔ سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال نہیں چیف میٹرولوجسٹ صاحبزادہ خان کا کہنا تھا کہ لاہور پر بھی موسم مہربان نہیں ہوگا۔ شہر 21 مئی سے 26 مئی تک گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔ اس دوران درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ اگلے 15 دن تک ملک میں نہ آنے سے عید پر بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔جبکہ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم (آج) خشک اور گرم رہے گا۔ اتوار کو اسلام آباد میں دن کے وقت موسم خشک جبکہ شام کو ابر آلود رہے گا۔خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔تاہم بلوچستان میں لسبیلہ،کشمیر اور مظفر آباد کے مقام پر بارش ہوئی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لسبیلہ کے مشرقی و شمالی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں میں گزشتہ روز ہونیوالی موسلا دھار بارش کے بعد برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغربی سمندری ہوائیں چلنے کے باعث ہیٹ ویو جیسی صورت حال نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے معتدل ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا تھا لیکن اب ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج ہیٹ ویو جیسی صورتحال نہیں ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغربی سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت کم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کل سے شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، ہیٹ ویو21 یا 22 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دو پہر میں باہر نکلنے سے اجتناب کریں اور گھر سے نکلتے ہوئے سر کو ضرور ڈھانپیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -