کرونا معاملے پر عمران خان ٹیم سمیت اپنی نااہلی تسلیم کریں‘ لیاقت بلوچ

  کرونا معاملے پر عمران خان ٹیم سمیت اپنی نااہلی تسلیم کریں‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی،ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے جنوبی پنجاب کے ملتان،ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اضلاع کی سیا(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

سی انتخابی کمیٹیوں کے عہدیداران راؤ محمد ظفر،اصغرعلی گجر،میاں آصف اخوانی،صہیب عمار صدیقی،ڈاکٹر صفدر ہاشمی،چوہدری اطہر عزیز،فیاض اسلم چوہدری،سید ذیشان اختر،شاکر،طارق سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کو ختم کرکے صوبوں سے حقوق چھیننے کا منصوبہ وفاقی نظام اور قومی سلامتی کو بڑے نقصانات ہونگے پنجاب کے وزیراعظم کی موجودگی میں صوبائی حقوق کو پنجابی تعصبات کا سونامی لائے گی وفاق ماں کا کردار ادا کرے یہ حقیقت ہے کہ 18ویں آئین کرمیم کے مطابق وفاق اور چاروں صوبے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے وفاقی حکومت انتظامی یونٹ چھوٹے کرنے اور نئے صوبوں کے قیام کیلئے پارلیمنٹ کے ذریعے عوامی مطالبات اور حقیقی ضرورتوں کو پورا کرے لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ ذراعت ہی ملک کو اقتصادی بحران سے مقابلے کا میدان ہے عالمی اقتصادی بحران کے خوفناک دور میں پاکستان کیلئے بڑے خطرات ہیں سرمایہ دارانہ نظام اور عوام کے استحصالی اقتصادی نظام سے جان چھڑائی جائے حکومت سستی نہ کرے اقتصادی سرکل چلے گا تو قومی خزانہ بھرے گا ورنہ قرضوں اور کشکولی معیشت بیرونی آقاؤں کے دباؤ اور مجبوریوں کو سخت کرے گی لیاقت بلوچ نے کہا کہ ساہیوال سانحہ کے معصوم بچے انصاف سے محروم ہوگئے معصوم بچے درندگی کا شکار ہورہے ہیں اور صوبائی حکومتیں مجرموں کی سرپرستی کر رہے ہیں آٹا،چینی،انرجی سکینڈل مافیا حکومتی گود میں محفوظ ہے عوام کو مافیا کی لوٹ مار اور وزیراعظم کے دعووں،چنگھاڑتی تقریروں کے سوا کچھ نہیں ملا سیاسی بحران کو خطرات سے بہاؤ کا ایک ہی راستہ ہے بااختیار بلدیاتی نظام کے انتخابات اوت آئین کے مطابق قبل از وقت انتخابات ہیں تیسرا راستہ سرا سر تباہی ہوگا آئین سے ماورا کسی بھی اقدام کی جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی۔
وفاق
بہاولپور؛ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ، ڈاسٹر کٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 2018 ء کے الیکشن دھا(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

ندلی زدہ تھے جس میں اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا قوم سب سے تنگ آکرسمجھی تھی کہ عمران خان حالات بدلے گا مگر عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد حالات بد سے بدتر ہو گئے عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد نہ اپنا رویہ بدلہ نہ اپنے غرور اور تکبر کو ختم کیا جس کی وجہ سے ملکی بحران شدت اختیار کر گیا۔وہ بہاول پور جماعت اسلامی کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر اور نائب امیر صوبہ سید ذیشان اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلاشبہ حکومت نااہل ہے عمران خان اپنی اور اپنی ٹیم کی ناایلی کو تسلیم کریں ان ہاؤس تبدیلی کی بجائے قبل از وقت انتخابات کروائے جائیں، سیاست کو اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے ہینڈل کرنے سے جمہوریت مستحکم نہیں ہو گی - کورونا وائرس پر قومی پارلیمانی کمیشن بنایا جائے تاکہ قوم حقائق سے آگاہ ہو سکے -انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بڑے بحران سے دوچار ہے، سیاسی، سماجی اور معاشی بحران سنگین ہو رہا ہے، اسلام کے معاشی نظام کو اپنا کر ان تمام بحرانوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے کشمیر ی بڑے ظلم کا شکار ہے مودی فاشزم اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے حکومت اپوزیشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرتے ہوئے قومی ترجیحات کی بنیاد پر لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔لیاقت بلوچ نے مذید کہا کہ پنجاب کا اس وقت اہم ترین ایشو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا ہے جس کے تحت بچوں کو بڑی محنت کے ساتھ سکولوں میں داخل کیا گیا مگر پنجاب حکومت نے اس ایشو کو اہمیت نہیں دی جس کی وجہ سے یہ تعلیمی ادارے اور ان کے اساتذہ فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث شدید ما لی بحران کا شکار ہے اور اساتذہ لاہور میں اپنے احتجاج کا آغاز کر رہے ہیں ہم ان کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ 18 ویں ترمیم کے ذریعے وفاق مضبوط اور صوبے بااختیار ہوئے مگر بدقسمتی سے وفاق اور صوبے اس پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر رہے اگر حکومت نے اس میں ترمیم کرکے صوبوں کو حقوق سے محروم کیا تو یہ کھیل خطرناک ثابت گا جو قومی وحدت کو نقصان پہنچائے گا لہذا 18ویں ترمیم کو چھیڑنے کی بجائے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے لئے آئین میں ترامیم کی جائے بہاول پور صوبہ کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آٹا، انرجی اور چینی کے اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں مگر عمران خان مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہے - انہوں نے کہا کہ صحافت پر جب بھی پابندیاں اور قدغن عائد کی گئی ملک میں مذید بحرانوں نے جنم لیا ہم میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہین نیب اب تک کچھ ثابت نہیں کر سکی معاشرے کے تمام تر طبقات کے نمائندے اس پر احتجاج کر رہے ہیں حکومت اپنی بے تدبیری سے صحافت میں مذید بحران پیدا نہ کرئے۔قبل ازیں لیاقت بلوچ اور امیر صوبہ راؤ محمد ظفر نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جس میں جماعت اسلامی بہاول پور،لودہراں،رحیم یار خان اور بہاول نگر کے سیاسی کمیٹی کے ذمہ داران نے شریک ہوئے۔ادھر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کوروناکی آزمائش میں حکمرانوں کی نااہلی اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے اُلٹے سیدھے فیصلوں نے ملک کو بڑے اقتصادی بحران سے دوچار کر دیا ہے، حکومت کورونا کے مسئلہ پر تذبذب کا شکار ہے،جماعت اسلامی کی ڈویژنل سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد دفتر جماعت اسلامی میں راؤ محمد ظفر،شیخ عثمان فاروق اور ضلعی اُمراء جاوید اقبال بلوچ و دیگر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے چیلنج، اقتصادی بحران اور 18 ویں ترمیم جیسے معاملات میں عمران خان کو انا کے خول اور تکبرکی روش چھوڑ کر تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیکر چلنا چاہئے انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت ابتک اپنے منشور کے مطابق عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکی، یہی وجہ ہے کہ قرضوں کے حجم سود، مہنگائی، بیروزگاری اور غربت میں 21 ماہ میں خوفناک اضافہ ہوگیا ہے، لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکومت کی نیت میں فتور ہے اور موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی یہ روش قابل مذمت ہے کہ بلدیاتی نظام کو مستحکم نہیں ہونے دیتیں، نت نئے تجربات اور ان اداروں کو اپنے اگلے اقتدار کی سیڑھی بنانے کی خواہشات کے باعث یہ نظام ایک کھیل بن گیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے دعوؤں اور وعدوں کے مطابق بلدیاتی انتخابات شفاف طریقے سے منعقد کرائے، کشمیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انکاکہنا تھاکہ محض تقریروں اور ٹیلفونک گفتگو سے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و جبر کو نہیں رکوایاجاسکتا کشمیرکے مسئلہ پر سفارتی بنیادوں پر مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے، کشمیریوں پر مسلط لاک ڈاؤن نے بھارت کا سیکیولر چہرہ بے نقاب کردیا ہے،ساری دنیا ان مظالم پر خاموش ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے کشمیر کے مسئلے پر بھرپور مہم چلائی اور کورونا کی آزمائش میں جماعت اسلامی ایک نئے عزم اور باصلاحیت ٹیم کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہے، الخدمت فاؤنڈیشن نے اب ملک بھر میں دو ارب روپے سے زائد کی رقم سے خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور ہمیشہ کی طرح پوری قوم نے اس خدمت اور امانت ودیانت کے ساتھ کئے گئے کام کی تحسین کی ہے، اس موقع پر صدر سیاسی کمیٹی جنوبی پنجاب چوہدری اصغر گجر، ضلع امیر جاوید اقبال بلوچ،پروفیسر افتخار ہاشمی،ڈاکٹر محمد عرفان اللہ ملک اور چوہدری منور، شیخ عبدالستار، منیر احمد کلاچی، شیخ سعد فاروق اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
لیاقت بلوچ