کرونا ایشو پر سیاسی دکانداری چمکانے سے گریز کیاجائے‘ یوسف رضا گیلانی

      کرونا ایشو پر سیاسی دکانداری چمکانے سے گریز کیاجائے‘ یوسف رضا گیلانی

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سمیت کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا اقوام متحدہ سنجیدگی سے نوٹس لے، عوام کو کرونا وائرس جیسی موذی وباء کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے نہ کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، سندھ حکومت کرونا وباء کے مرض میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے عملی طور پر اقدامات(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

کر رہی ہے لیکن بعض ناعاقبت اندیش اس پر منفی پروپیگنڈ ے کر رہے ہیں یہ وقت سیاسی دکانداری چمکانے کا نہیں بلکہ ایک ہونے کا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی اے جہانیاں ملک ارشد میتلا (مرحوم) کی قل خوانی کے بعد مرحوم کے صاجزادے ملک ابراہیم میتلا کی دستار بندی کرنے کے بعد معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما سید علی موسٰی گیلانی، سید علی حیدر گیلانی، سعیدمنہیس بھی موجود تھے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے ارد گرد مستحق، غریب و نادار لوگوں کی امداد کے لئے آگے بڑھنا چاہیئے اور عید الفطر کی آمد کے موقع پر انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -